چین، کونمینگ میں بیلٹ اینڈ روڈ 2025 میڈیا تعاون فورم کا انعقاد

اسلام247:چین کے صوبہ یون‌نان کے شہر کونمینگ میں بیلٹ اینڈ روڈ 2025 میڈیا تعاون فورم کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر کے 87 ممالک، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ 165 میڈیا اداروں اور شخصیات سمیت 200 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔

یہ اجلاس پیپلز ڈیلی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صوبائی کمیٹی اور یون‌نان حکومت کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب، مرکزی اجلاس، ذیلی نشستیں، دوسرا “سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈز” اور “10+3 میڈیا تعاون فورم” بھی شامل تھے۔

شرکاء نے کہا کہ صدر شی جین پنگ کی جانب سے 2013 میں پیش کیا گیا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو آج ایک مقبول عالمی منصوبہ اور تعاون کا مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کو شاہراہ ریشم کو توسیع دینے، تہذیبوں کے درمیان مکالمہ بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:’سفارتی کامیابی کا شاندار مظاہرہ، چینی صدر نے دکھا دیا وہ مکمل طور پر بااختیار ہیں‘

فورم کے بعد چینی و بین الاقوامی میڈیا نمائندے یون‌نان سمیت چین کے مختلف صوبوں اور شہروں میں مشترکہ رپورٹنگ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ “بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا تعاون فورم” 2014 سے اب تک 9 بار منعقد ہوچکا ہے اور اس میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے ہزاروں میڈیا نمائندے شریک ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top