اسلام247:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوحہ میں اسلامی سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی حملہ امریکی و مغربی پشت پناہی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
یاد رہے کہ صدر پزشکیان نے او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں خطے میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف الفاظ اور بیانات سے اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ممکن نہیں، مسلم ممالک کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔