قطر پر اسرائیلی حملہ امریکی و مغربی پشت پناہی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

اسلام247:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ دراصل امریکی اور مغربی پشت پناہی کا نتیجہ ہے، اس لیے مسلم ممالک کو متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

دوحہ اجلاس میں خطاب

عرب لیگ اور تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا:

صرف الفاظ اور بیانات سے اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ممکن نہیں۔

قطر پر حملہ طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ مایوسی کی علامت ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہائیوں پر محیط حمایت کے باعث اسرائیل عالمی دباؤ سے محفوظ رہتا ہے۔

نئے عالمی نظام کا اشارہ

صدر ایران نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے نے مسلم دنیا کو بیدار کر دیا ہے۔

“غزہ، لبنان، قطر اور ایران کی برباد عمارتوں سے ایک نیا عالمی و علاقائی نظام جنم لے گا۔”

پڑھیں:دوحہ اجلاس، مسلم ممالک کا جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عرب یا اسلامی ملک اسرائیلی جارحیت سے محفوظ نہیں ہے، اس لیے امت مسلمہ کے پاس اتحاد کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

Scroll to Top