اسرائیل، بن گوریون ائیرپورٹ سے فرار ہونے والے اسرائیلی فوجی گرفتار

اسلام247:صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج سے بھاگنے والے کم از کم آٹھ حریدی یہودیوں کو بن گوریان ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ افراد فوجی سروس سے غائب تھے اور ائیرپورٹ پر گرفت میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن سے میزائلوں کی بارش، بن گوریان ائیرپورٹ پر بھگدڑ، پروازیں معطل+ویڈیو

غزہ میں جاری طویل جنگ کے نتیجے میں صہیونی فوج شدید افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے جبکہ حریدی یہودی مسلسل فوج میں بھرتی سے انکار کرتے آرہے ہیں۔

اس سے قبل چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ میں فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے۔

Scroll to Top