اسلام247:دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کے 128 رنز کے ہدف کو بھارت نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے زمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
اوپنرز ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز بنائے جبکہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تینوں بیٹرز کی وکٹیں پاکستان کے صائم ایوب کے حصے میں آئیں
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا،میچ سے قبل دبئی پولیس کے سخت قواعد جاری
پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز بنا کر 9 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
صائم ایوب پہلی گیند پر ہی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
محمد حارث 3 رنز پر جسپریت بمراہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان 17 رنز، کپتان سلمان علی آغا 3 رنز، حسن نواز 5 رنز اور محمد نواز صفر پر پویلین لوٹے۔
صفیان مقیم 10 اور فہیم اشرف 11 رنز بنا سکے۔
سب سے بڑی اننگز صاحب زادہ فرحان نے کھیلی جنہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے۔
آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 33 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اکثر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔