ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر میں اسلامی تعاون تنظیم اور سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے

اسلام247: قطر پر اسرائیلی جارحیت کے بعد اسلامی و عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس، ایران کی اعلیٰ قیادت بھی شرکت کریں گی

قطر پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد اسلامی اور عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی قطر روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اتوار کو علی الصبح اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہونے کے لیے دوحہ روانہ ہوگئے ہیں، جہاں قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لائحۂ عمل پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ محفوظ رہے، انکے بیٹے اور معاون شہید

دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان پیر کو اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ اس اجلاس میں ایران کا دوٹوک اور شفاف مؤقف پیش کریں گے اور مسلم دنیا کو یاد دلائیں گے کہ اب صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Scroll to Top