اسلام 247: یمنی صحافیوں کے اتحاد نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے صنعا میں مقامی اخباری دفتر پر کیے گئے حملے کے دوران کم از کم 10 صحافی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کی صورتحال غیر یقینی واضح رہے کہ اسرائیلی حملہ صرف صنعا تک محدود نہیں تھا بلکہ شمالی یمن کے صوبہ الجوف میں بھی ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 166 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ہے۔
اتحاد نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی جرم اور میڈیا اور آزادی اظہار کی واضح خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :یمن کا اسرائیل پر کاری وار، تل ابیب میں خوف و ہراس
انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ اس حملے کی مذمت کریں اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔