تل ابیب، لائیو پروگرام کے دوران اسرائیلی مظاہرین کا چینل 14 کے اسٹوڈیو پر حملہ

غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے تل ابیب میں اسرائیلی چینل 14 کے لائیو اسٹوڈیو پر حملہ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ میں جاری جنگ کے مخالف اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حامی مظاہرین نے نشریات کے دوران اندر گھس کر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی چینل 13 کے اسٹوڈیو پر حملہ کرکے اسی قسم کے مطالبات کیے تھے۔

Scroll to Top