ٹیلی فونی گفتگو میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی دوحہ میں غیر قانونی اور سنگین بم باری کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں امیرِ قطر نے اظہارِ یکجہتی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔