الشباب صومالیہ نے چند گھنٹے پہلے ایک اعلان میں کہا ہے اس نے صومالیہ میں کسمایو ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

الشباب صومالیہ نے چند گھنٹے پہلے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اُس نے ایک “فیصلہ کن” کارروائی کے دوران جنوبی صومالیہ کے کسمایو ہوائی اڈے پر تعینات امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس تحریک نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں، تنصیبات ڈھہ گئیں اور امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ تحریک نے کہا کہ یہ کارروائی غزہ اور فلسطین کی حمایت میں کی گئی ہے اور جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا، اس تحریک کے حملے اور کارروائیاں امریکہ کے خلاف جاری رہیں گی۔

Scroll to Top