پاکستان میں حالیہ دنوں شدید بارش اور طوفانی سیلاب سے صوبہ پنجاب اور کے پی میں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں پر ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان سے تعلق رکھنے طلباء کی بین الاقوامی رضاکار تنظیم نے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لاکھوں بےگناہ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر اور آوارہ ہوگئے ہیں۔ اس انسانی المیے نے مسلمانوں کے دلوں کو غمگین کر دیا ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ سیستان و بلوچستان کے عوام، جو پاکستان کے ساتھ گہرے ثقافتی اور دینی رشتے رکھتے ہیں، ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اس مشکل وقت میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
طلباء تنظیم نے بین الاقوامی اداروں اور تمام انساندوست تنظیموں سے فوری اور عملی امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
تنظیم نے ایرانی عوام خصوصا صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہریوں سے درخواست کی کہ ضرورت مندوں کے لیے پانی، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کریں۔