بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا اعلان، مودی کا سخت ردعمل

امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک مسودے میں بھارت کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری جاری رکھنے پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

اس اقدام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے کسانوں، چھوٹی صنعتوں اور مقامی پیداوار کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس سے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی مصنوعات پر موجودہ 25 فیصد ٹیرف کو دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیا جائے گا تاکہ روسی صدر پوٹن پر دباؤ بڑھایا جاسکے اور انہیں یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔

Scroll to Top