جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔