ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران لاہور میں علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دینے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ایران نے لاہور میں مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ ایرانی وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
سرکاری شیڈول کے مطابق، صدر پزشکیان اسلام آباد میں وزیرِاعظم، صدرِ مملکت اور قومی اسمبلی و سینیٹ کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، علاقائی سلامتی، سرحدی تعاون، اور اسلامی ممالک کے مابین اتحاد جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔