ایران کے صدر پزشکیان کا دورہ پاکستان کی تفصیلات

یہ سفر پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔

اس سفر کو دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں کے پیش نظر خاص اہمیت حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کا دورہ، لاہور سے شروع ہوگا جہاں وہ حکیم مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مسعود پزشکیان، دورہ لاہور کے بعد دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کی باضابطہ ملاقات اور گفتگو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شہریف اور پاکستان کی فوج کے سربراہ سے طے ہے۔

ثقافتی اور مذہبی سربراہان اور تاجر برادری سے ملاقات بھی صدر پزشکیان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

صدر مملکت کے سیاسی امور کے مشیر مہدی سنائی نے بتایا ہے کہ یہ ملاقاتیں دونوں ملکوں کے تجارتی، معاشی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات میں فروغ کے لیے انجام پائیں گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت تہران اور اسلام آباد کے مابین تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر ہے اور اس مقدار کو مزید بڑھانے کی پلاننگ بھی بدستور جاری ہے۔

Scroll to Top