پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری مقابلہ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف تیسرے مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخر زمان کی جگہ اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ خوش دل شاہ کو آرام دے کر حسین طلعت کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا اسکواڈ کا حصہ ہیں، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔