ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی شدید مسلح جھڑپوں میں اب تک کم از کم 203 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یکم جولائی کو سویدا صوبے میں دروزی مسلح گروپوں اور قبائل کے درمیان تازہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جن میں سینکڑوں زخمی ہوئے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔
شامی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے اس بحران پر قابو پانے کے لیے فوجی اور سیکیورٹی دستے صوبے میں بھیجے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکے اور امن قائم رکھا جا سکے۔