سوئیڈش سیاسی تجزیہ کار اور کارکن ٹریٹا پارسی نے لکھا
“چینی صدر سے ٹرمپ کی ملاقات سے تھوڑی دیر قبل، چینی جہازوں نے ایرانی میکینزم کے تحت آبنائے ہرمز سے اپنا سفر شروع کیا۔
بیجنگ “ٹول ٹیکس” کو مسترد کرتا ہے لیکن اس نے آبنائے ہرمز “ماحولیاتی تحفظ کے لیے تمام انتظامی اخراجات” برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران اور چین کے درمیان اس سمجھوتے نے، آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے، چین پر امریکی دباؤ، اور چین کو امریکا کے ساتھ تعاون پرمجبور کرنے کے ٹرمپی عزائم کو ناکام بنایا؛ کیونکہ اگر امریکا اپنی نام نہاد ناکہ بندی کے تحت چینی جہازوں کو روکنا چاہے، تو یہ چین کے خلاف پہلے سے ہاری ہوئی جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔