ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے پتھر کے دور میں بھیجنے کی ٹرمپ کی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غور سے سنو، 18 سال کی عمر میں رائفل کیساتھ میدان جنگ کا رخ کر چکا ہوں۔
اسپیکر قالیباف نے کہا کہ ہمیں وطن کی محبت میں مستقبل کی ہر امید،خون اور جوانیاں لٹانے کی عادت ہے، اگر میرے گھر کی جانب بڑھو گے تو پوری فیملی کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے میں ہمارا سر اونچا پاؤگے، تو پھر سامنے آؤ۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔