کیوبا کے سمندری حدود میں فائرنگ، امریکی کشتی کے 4 افراد ہلاک

کیوبا کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پرچم بردار ایک کشتی کیوبا کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئی اور اس نے فائرنگ کی۔

کیوبا کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ملکی دفاعی فورسز نے اس اقدام کے جواب میں جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کیوبا کی سمندری خودمختاری کی خلاف ورزی اور حملہ آور کشتی کی جانب سے گولیاں چلانے کے بعد پیش آیا۔

تاحال امریکی حکام کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Scroll to Top