پاکستان نے افغان حملوں کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹر کو مکمل تباہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں حملے شروع کردیے گئے ہیں، ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا گیا ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی میں جوابی کارروائی میں 12 افغان پوسٹیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں جبکہ 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے موثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل ہوچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے حملوں میں ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کردیے گئے، موثر جوابی کارروائی میں 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید جوابی حملے شدت سے جاری ہیں، افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی ہورہی ہے۔
جنوبی وزیرستان میں بھرپور جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی داؤد پوسٹ تباہ ہوگیا ہے، پاک فوج نے افغان طالبان کی داؤد پوسٹ کو موثر اندازمیں نشانہ بنایا۔