پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اس وقت ہندوستان کی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کی شکست مقدر ہے، ان شاء اللہ۔
وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اچھا ہوتا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن پختونخواہ اور وفاقی سطح پر دیگر صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کے دفاع میں حصہ لیتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افواج پاکستان ہر حال میں وطن کی حفاظت اور سرحدی سلامتی کے لیے سرگرم ہیں اور ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔