ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خطے میں سفری اور عسکری سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم رائل ڈچ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک معطل کر رہی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ادھر آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے مزید چھ ریپٹر ایف۔22 طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیے ہیں تاکہ خطے میں اپنی عسکری موجودگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔