امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے ، کملا ہیرس

کملا ہیرس نے انٹرنیٹ پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں مشرق وسطی میں امریکا کے کشیدگی پھیلانے والے اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام ایک اور جنگ ہرگز نہیں چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی عوام نہیں چاہتے کہ ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو کوئی ایسا کام شروع کرنے کے لئے بھیجاجائے جس سے سفارتکاری سے کام لے کر بچا جاسکتا ہے۔
سابق امریکی نائب صدر کملاہیرس نے ایران کے ساتھ کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اتحادی بھی ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر کئے جانے والے کسی بھی حملے کے مخالف ہیں۔

انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی سالانہ تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ۔

Scroll to Top