پاک فوج کی بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس کارروائیوں میں 34 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی جانب سے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کے خلاف انٹیلی جنس کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 34 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے انٹیلی جنس کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ، جس کے دوران 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں چار مختلف جھڑپوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگردوں کوکیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے سمبازہ بلوچستان میں کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 8 دہشتگرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے قریب پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جس کے افغان شہری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے، میرعلی شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہند کے 8 دہشتگردمارے گئے ۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے، سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کے مجموعی طور پر 34 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

Scroll to Top