ایران کے خلاف جنگ کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، امریکی فوج کی ٹرمپ کو وارننگ

امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف کسی بھی جنگی اقدام کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج سے خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ نہ صرف خطے بلکہ خود امریکہ کے لیے بھی دور رس اور نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک محدود مشاورتی گروہ کو ایران کی صورتحال کا جائزہ لینے اور قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اسی سلسلے میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام سفارتی راستے آزما لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top