مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف صیہونی شہریوں کا احتجاج

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں صیہونیوں نے گذشتہ رات تل ابیب کے مرکز میں اکٹھا ہو کر نتن یاہواور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے اور طوفان الاقصی آپریشن کے مقابلے میں حکومت کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ مظاہرین نے غرب اردن پر قبضے کے سلسلے میں نتن یاہو کی پالیسیوں کے بارے میں بھی انتباہ دیا

مظاہرین نے طوفان الاقصی کے مقابلے میں صیہونی کابینہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی کی تحقیقات کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا.

صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تل ابیب میں ہر ہفتے مظاہرے ہو رہے ہیں

Scroll to Top