غزہ میں شہیدوں کی تعداد، اعلان شدہ اعداد و شمار سے دسیوں ہزار زیادہ: لینسٹ گلوبل ہیلتھ کی رپورٹ

غزہ کے محکمہ صحت اسی ٹائم فریم میں صرف 49 ہزار شہیدوں کا نام درج کرنے میں کامیاب ہوسکی تھی جبکہ عالمی طبی جریدے “لینسٹ گلوبل ہیلتھ Lancet Global Health” کے مطابق، یہ تعداد 75 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

اس جریدے کی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہیدوں میں 56/2 فیصد خواتین، بچے اور سن رسیدہ فلسطینی شامل ہیں جو کہ غزہ کے محکمہ صحت کی رپورٹ کے عین مطابق قرار دیا گیا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ ہزاروں شہیدوں کے جسد خاکی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں باضابطہ اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا جاسکا ہے۔

لینسٹ جریدے نے اس سے قبل اندازہ لگایا تھا کہ غزہ پر صیہونی حملوں کے ابتدائی 9 مہینے میں باضابطہ اعداد و شمار سے 40 فیصد زیادہ شہادتیں واقع ہوئی ہیں جس کی حقیقت اب جاکر ثابت ہوسکی ہے۔

اس تحقیقاتی مقالے کے مصنفین اور اسکالروں کا اندازہ 95 فیصد تک درست ثابت ہوا ہے تاہم دقیق اعداد و شمار کے حصول کے لیے مزید میدانی سطح کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top