غزہ میں دیرپا امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہیے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Scroll to Top