روس ایران کے ایٹمی پروگرام کے سفارتی حل کی جانب سے پرامید ہے: کریملن

روس کے صدارتی محل کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن امید ہے کہ سیاسی اور سفارتی راہ حل کے ذریعے فوجی طریقہ کار پر قابو کیا جاسکے۔

دیمیتری پیسکوف نے علاقے کی بڑھتی کشیدگی کی جانب تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور سفارتی طریقوں سے مسئلے کو سلجھایا جا سکتا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں اور ایران کے اطراف کشیدگی میں اضافے سے اس کے ربط کے بارے میں بتایا کہ ان مشقوں کی پلاننگ بہت پہلے سے کی گئی تھی اور اس پر اتفاق حاصل ہو چکا تھا.

اس سے قبل انہوں نے ایران اور امریکہ کے مابین ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا تھا کہ، ان مذاکرات کے نتیجے کی پیش گوئی ممکن نہیں ہے۔

Scroll to Top