ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کا نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف

 ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان  نے  نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے 35ویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی اور 58 گیندوں پر 100 رنز بنائے، شاداب خان 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سلمان آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور آخری 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنائے

نمیبیا کی جانب سے جیک براسال نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گیرہارڈ ایرسمس نے 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Scroll to Top