جنیوا: ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور ختم

جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی مشاورت کے بعد ختم ہو گیا۔ دوسرے دور کے مذاکرات میں ایران کےجوہری پروگرام کے بارے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات کے اختتام پرایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دور کے مذاکرات کی نسبت آج کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہر چند کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوا تاہم کل بھی اس حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے تکنیکی پہلوؤں پر اچھی گفتگو ہوئی اور عمان کے وزیر خارجہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات کی۔

Scroll to Top