آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والے کینگروز سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

دوہزار اکیس کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار صرف زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھاتاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

اس طرح زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے، یوں اگر کینگروز وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔

Scroll to Top