عمران خان کی بینائی 100فیصد ، ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں،طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش ہے اور انہیں فی الحال ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے بتایا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی سو فیصد ہے، جبکہ دوسری آنکھ کی نظر ستر فیصد تک بہتر ہو چکی ہے اور اس میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہوا تو انہیں منتقل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پمز میں بھی علاج پی ٹی آئی کی درخواست پر نہیں کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت حکومت کی ترجیح ہے اور انہیں علاج کے لیے جو بھی سہولیات درکار ہوں گی وہ فراہم کی جائیں گی۔

Scroll to Top