فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے غزہ پٹی کے شہر خان یونس اور جبالیہ کیمپ میں پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی حکومت کے حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب و دہشتگرد صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ حملہ صیہونیوں کی فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے فلسطینیوں کے خون بہانے میں بے شرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی کل تعداد بہتر ہزار ایکسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم امریکی حکومت کو اس تباہ کن صورتحال کا مکمل طور پر ذمہ دار سمجھتے ہیں کیونکہ وہ صیہونی حکومت کی اہم حامی ہے اور صیہونی حکومت اور اس کے مجرم لیڈروں کو ہمارے عوام کی تباہی کو جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔