بہت ہو چکا: بابر ، شاہین ، شاداب سے جان چھڑائی جائے: شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بیٹھایا جائے اور نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر برہم ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلا ف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا.

 کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے، ہمارا جو ٹرمپ کارڈ تھا عثمان طارق اسے 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔

سابق کپتان نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی.

 پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد بھی آخری اوور شاہین کو دیا گیا جبکہ ہمارے پاس فہیم اشرف بھی موجود تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین ، شاداب خان اور بابر کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں.

Scroll to Top