آپ نے عمران خان کو آنکھ کی بیماری سے متعلق جھوٹ کیوں بولا؟ شیر افضل مروت کا پارٹی قیادت سے سوال

 شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ خراب تھی تو پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے خود کیوں کہاکہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس، سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا کی ویڈیو موجود ہے کہ جس میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آنکھ ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کی آنکھ ٹھیک نہیں تھی تو پھر انہوں نے یہ جھوٹ کیوں بولا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر ایسی کوتاہیاں کیوں کی گئی ہیں۔

Scroll to Top