عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رہنمانہیں پہنچا
عمران خان کے طبی معائنے کے لئے اسلام آباد کے بہترین ہسپتالوں کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم جیل میں ڈھائی بجے سے پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے منتظر ہے.
حکومت کی دعوت اور کافی انتظار کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی رہنما عمران خان کے چیک اپ میں شرکت کے لیے جیل نہیں پہنچا ہے.
اگر کوئی بھی رہنما ہسپتال نہیں پہنچا تو چیک اپ شروع کر دیا جائے گا۔