ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا

حکومتی شخصیات نے تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیات کا رابطہ ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈاکٹرزکا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا۔

اہم حکومتی شخصیات نے ڈاکٹرز کے معائنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ بھی کر دیا ہے، ادھر اپوزیشن اتحاد کی جانب سےعمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کیلئے اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکورٹی سخت کر دی گئی جہاں داخلی راستہ بند ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں

Scroll to Top