اترپردیش: بی جے پی حکومت نے ایک اور مدرسہ منہدم کر دیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں قائم بی جے پی حکومت نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور مدرسے کو مسمار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے نرولی میں 285 مربع میٹر اراضی پر تعمیر مدرسے کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور پورا علاقہ ایک پولیس کیمپ کا منظر پیش کر رہا تھا۔ دریںاثنا نرولی پنچایت کے چیئرمین نے انہدامی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس نہیں ملا۔ انہوں نے اس جگہ کو مذہبی مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ تقریبا 3سو گز پر محیط ہے اور یہ اسلامی تعلیم کا مقام ہے۔ مدرسے کی مسماری سے علاقے کی مسلم برادری میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

Scroll to Top