قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجہ الکبری ترلائی کے سانحہ پر تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جی بی کے صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے سانحہ ترلائی پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدائے کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔