بنگلہ دیش میں 13ویں عام انتخابات اور جولائی نیشنل چارٹر سے منسلک آئینی اصلاحات پر قومی ریفرنڈم کے لیے ملک بھر میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ووٹنگ کا آغاز جمعرات کو صبح 7:30 بجے ہوا۔ دن کے آغاز میں کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھی گئیں، جس سے عوام کے انتخابی جوش و خروش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے کئی پولنگ مراکز پر ووٹنگ کا عمل زیادہ تر پُرامن دیکھا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 2 بجے تک ووٹنگ کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
شیرپور-3 کی نشست پر ایک امیدوار کے انتقال کے باعث ووٹنگ منسوخ ہونے کے بعد 300 میں سے 299 حلقوں میں رائے دہی ہو رہی ہے۔