فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مثبت اور تعمیری ماحول میں مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے آج مسقط پہنچنے کے بعد، مسقط میں عمان کے شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں علاقے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال اور مشترکہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر علی لاریجانی کا مسقط اور پھر دوحہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور، دارالحکومتوں میں ہونے والے جائزوں کے بعد منعقد ہونا طے پایا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ چھ فروری کو ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کی میزبانی عمان کے وزیر خارجہ کی ثالثی میں مسقط میں انجام پائے- ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کی اور امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی-ڈاکٹر علی لاریجانی کا یہ دورہ ایران امریکہ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے موقع پر انجام پایا ہے۔