امریکی کانگریس کی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جیفری ایپسٹین کی معاون گیلین میکس ویل نے پیر کو سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا، تاہم ان کے وکیل نے کہا کہ اگر امریکی صدر انہیں معافی دیں تو وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چونسٹھ سالہ میکس ویل 20 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں، انہیں نابالغ لڑکیوں کو ایپسٹائن کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں 2021 میں سزا دی گئی تھی۔
میکس ویل نے کمیٹی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے ففتھ امینڈمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو قصوروار ثابت کرنے سے بچانے کے لیے خاموش رہیں گی۔
ان کے وکیل ڈیوڈ مارکس نے کہا کہ اگر صدر انہیں معافی دیں تو وہ عوام کے سامنے سچائی بیان کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور سابق صدر بل کلنٹن دونوں ایپسٹائن کے دوست تھے لیکن کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں۔