مقامی لبنانی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے کہ ایک صیہونی ڈرون نے ملک کے شمالی علاقے یانوج میں شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کم از کم ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی ریسکیو فورسز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے- وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان پر صیہونی حکومت کے مسلسل فوجی اور دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی جس میں ملک کے جنوب میں عام شہریوں کی شہادت اور زرعی زمینوں پر خطرناک زہریلے مادوں کا چھڑکاؤ کرکے لبنان کے ماحولیات کو تباہ کرنے کا حالیہ جرم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب لبنان کی جماعت اسلامی نے اپنے ایک رہنما کو صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں اغوا کرنے کی خبر دی ہے- المیادین کے مطابق، لبنان کی جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ملک کے جنوب میں الھباریہ علاقے پر زمینی حملہ کرکے اس جماعت کے ایک رہنما کو اغوا کر لیا۔