سڈنی میں اسحاق ہرتزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج ایسےعالم میں ہو رہا ہے کہ کئی ماہرین تعلیم اور اہم یہودی شخصیات نے اس دورہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا
یہودی کونسل آف آسٹریلیا نے ایک خط میں جس پر ایک ہزار سے زائد ماہرین تعلیم اور آسٹریلوی یہودی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے دستخط کئے ہیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے اسرائیلی صدر کے آسٹریلیا کے دورے کی دعوت کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ادھر آسٹریلیا نے اسرائیلی صدر ہرتزوگ کے سڈنی دورے میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف مظاہرین کو خبردار کیا، جبکہ انسانی حقوق کے وکلاء اور کارکنان غزہ میں نسل کشی کے الزام میں اسرائیلی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنلآسٹریلیا نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے خاتمے کے لیے اکٹھے ہوں، اور ہرتزوگ پر جنگ کے جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔