پاک ،انڈیاورلڈ کپ میچ:آئی سی سی ، پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈیڈ لاک برقرار

پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر  آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیند حکومت کی کورٹ میں ڈال دی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو فیصلے کا اختیار دے دیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا  گیا ۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور  بی سی بی کے چیئرمین امین الاسلام میٹنگ میں موجود ہیں، تینوں پارٹیوں کے مذاکرات نو بجے تک مکمل ہونے تھے، مذاکرات کا وقت مزید بڑھا دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے آئی سی سی وفد کا یہ  دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور بڑے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خواجہ آئی سی سی میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں اور عالمی کرکٹ پالیسی سازی میں ان کا کردار نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ ان کی لاہور آمد کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top