آذربائیجان کا غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل نہ ہونے کا اعلان

آذربائیجان نے غزہ کے لیے کسی بھی عالمی امن مشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کسی بھی مقام پر امن مشن کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان غزہ میں ممکنہ امن فوج کے آپریشن سے متعلق سوالات کی ایک فہرست کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

الہام علیوف نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہے۔

 آذربائیجان کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آذربائیجان اس نوعیت کے کسی بھی آپریشن کے لیے فوجی فراہم نہیں کرے گا۔

Scroll to Top