اگر امریکہ ” انسانیت کا دوست” ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اوراپنی کسی عدالت میں مقدمہ چلائے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر ہماری عزت میں اضافہ ہوا ہے، اور ہماری طاقت کو بھی دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ ہمارے جنگی جہاز ٹیسٹ ہوگئے۔

وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ اب ہمیں جنگی جہازوں کی خریداری کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے 6 ماہ بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت باقی نہ رہے۔

وینزویلا کے صدر کو وینزویلا کے دارالحکومت سے اغوا کیے جانے کے واقعے کے متعلق سوالات کے جواب میں خواجہ آصف نے یہ دلچسپ تبصرہ کیا کہ اگر امریکہ ” انسانیت کا دوست” ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اوراپنی کسی عدالت میں مقدمہ چلائے، خواجہ آصف نے مزید کہا،  دعا کریں ترکیہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اغواء کرلے اور سارا حساب برابر کر دے۔

Scroll to Top