شام میں دھماکہ، جولانی حکومت کا ایک سیکورٹی عہدیدار ہلاک

شام کے شہر حلب میں ہونے والے دھماکے میں جولانی حکومت کا ایک سیکورٹی عہدیدار ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی جولانی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ شہر حلب کے مرکزی علاقے میں واقع باب الفرج محلے میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی عہدیدار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اس خود کش دھماکے کے ذریعے باب الفرج علاقے میں پولیس کی گشتی گاڑی کو نشانہ گيا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور کئي زخمی ہوگئے۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی نے شہر حلب کے سیکورٹی سربراہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے کے ذریعے شہر حلب کے ایک چرچ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب المیادین ٹی وی نے جولانی حکومت کی وزارت داخلہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جس شخص نے خودکش دھماکا کیا ہے اس کے داعش سے وابستہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

Scroll to Top